ایشیائی ٹیم کاورلڈکپ جیتنے کاخواب ادھورارہ گیا

ایشیائی ٹیم کاورلڈکپ جیتنے کاخواب ادھورارہ گیا

 سڈنی (سپورٹس رپورٹر) گیارہواں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ایشیائی ٹیم کاورلڈکپ جیتنے کاخواب ادھورارہ گیا،عالمی کپ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد چاروں ایشیائی ٹیموں کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہو گیا۔ پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں شکست کھاگئیں جبکہ بھارتی ٹیم کو سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے شکست دے کربھارت کامسلسل دوسری مرتبہ ورلڈکپ جیتنے کاخواب توڑدیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی