ہالی ووڈ فلم ’’انسائڈ آوٹ‘‘ 19 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی
لاس اینجلس(این این آئی) ہالی ووڈ کی نئی اینی میٹڈ فلم ’’انسائیڈ آوٹ‘‘ 19 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی ۔ہالی ووڈ کی نئی اینی میٹڈ فلم ان سائیڈ آوٹ کے رنگا رنگ ٹریلر نے دھوم مچادی ہے۔فلم کی کہانی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو سخت محنت کے باوجود اپنے مقصد میں نا کام ہو جاتی ہے،ناکامی اس کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیتی ہے۔مایوسی کا شکار لڑکی اپنے ننھے دوستوں کی میٹھی یادوں میں کھو جاتی اور خوب مستی کرتی ہے، رنگوں سے سجی فلم 19 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی ۔