مرتے دم تک دکھی انسانیت کی خدمت کرتا رہوں گا ‘ کامیڈین افتخار ٹھاکر

مرتے دم تک دکھی انسانیت کی خدمت کرتا رہوں گا ‘ کامیڈین افتخار ٹھاکر
 مرتے دم تک دکھی انسانیت کی خدمت کرتا رہوں گا ‘ کامیڈین افتخار ٹھاکر

  


 لاہور ( این این آئی) نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ مرتے دم تک دکھی انسانیت کی خدمت کرتا رہوں گا کیونکہ اپنے ہیں تو سب ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دوسروں کو ہنسانا عبادت سے کم نہیں ہے ، میں نے دکھی اور نادار افراد کی فلاح و بہبود اور علاج معالجے کے لئے اپنے شہر خانیوال میں فلاحی کاموں کا آغاز کر دیا ہے اور امید ہے کہ میں اپنے اس مشن میں جلد کامیاب ہو جاؤں گا جس کے لئے تمام فنکار برادری کا مالی اور عملی تعاون حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی اور اخلاقی کاموں کے حوالے سے فنکار برادری نے ہمیشہ سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے جو بڑی قابل فخر بات ہے ۔

مزید : کلچر