کمار سنگاکارا اگست میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے

کمار سنگاکارا اگست میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز کمار سنگاکارا نے کہا ہے کہ وہ رواں سال اگست کے آخر میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔ 37 سالہ سنگاکارا نے اپنے ون ڈے کیریئر کے آخری ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اگست میں بھارت کے خلاف شیڈول تین ٹیسٹ میچز کی سیریز مایہ ناز بلے باز کمار سنگا کارا کے کیریئر کی آخری سیریز ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں کمار سنگاکارا نے کہا کہ وہ رواں سال اگست تک ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے۔
اور اس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ جون اور جولائی میں ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں تاہم اگست کے آخر میں ان کا ٹیسٹ کیریئر بھی اختتام پزیر ہوجائے گا۔ 37 سالہ سنگاکارا کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، وہ اب تک 130 ٹیسٹ میچوں میں 58.66 کی اوسط سے 12203 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 38 سنچریاں اور 51 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا بہترین سکور 319 رنز ہے۔