پی سی بی انٹر19 ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ،ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 28مارچ ہونگے

پی سی بی انٹر19 ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ،ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 28مارچ ہونگے

      اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر19 ڈسٹرکٹ اور انڈر16کرکٹ ٹورنامنٹس شرکت کیلئے راولپنڈی ڈسٹرکٹ ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 28مارچ اور یکم اپریل کو منعقد ہونگے ۔ راولپنڈی ریجنل کرکٹ ایسو سی ایشن کے عبوری کمیٹی کے چیئرمین افضل جاوید کے مطابق انڈر ۔19ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز کل (ہفتہ ) کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح 9بجے سے شروع ہونگے جس میں یکم ستمبر 1996کے بعد پید ا ہونیوالے کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہونگے ، ٹرائلز میں شرکت کے تمام خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پیدائش کی دستاویزا ت کے ہمراہ رپورٹ کریں ۔ ٹرائلز پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد کرہ سلیکٹر کرنل (ر) نوشاد علی ، کامران خان اور راولپنڈی ریجن کے ہیڈ کوچ صبیح اظہر لینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ انڈر۔16کرکٹ ٹیم کے لئے راولپنڈی ٹیم کے ٹرائلز یکم اپریل کی صبح نو بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صبیح اظہر اور محمد شہباز کی نگران میں ہونگے

مزید : کھیل اور کھلاڑی