تحریک انصاف کے 3 سینیٹرز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ، پولیس کے چھاپے

تحریک انصاف کے 3 سینیٹرز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ، پولیس کے چھاپے
تحریک انصاف کے 3 سینیٹرز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ، پولیس کے چھاپے

  


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گرفتار کارکنان کو کچہری سے چھڑانے کی کوشش کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے 3 سینیٹرز کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ایف 8 کچہری میں گرفتار کارکنان کو پولیس حراست سے چھڑوانے کی کوشش کرنے پر عدالت کی جانب سے تحریک انصاف کے 3 سینیٹرز شبلی فراز ، اعظم سواتی اور ڈاکٹر سعید رضا کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔وارنٹ جاری ہونے کے بعد مارگلہ پولیس کی جانب سے سینیٹر شبلی فراز کے دفتر میں چھاپہ مارا گیا لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر شبلی فراز چھاپے سے کچھ دیر قبل ہی دفتر سے چلے گئے تھے اس لیے وہ اس موقع پر گرفتار نہیں ہوئے۔دوسری جانب سول جج محمد نعیم نے 28 مارچ کو تمام ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔پولیس کی جانب سے سینیٹر شبلی فراز کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارے جانے کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مذمت کی گئی ہے ۔

مجھ سے الجھنے والا اس دنیا میں کبھی خوش نہیں رہا : الطاف حسین

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں