سیدہ آسیہ اندرابی کی گرفتاری پر لائرز فورم سمیت مختلف تنظیموں کااحتجاج

سیدہ آسیہ اندرابی کی گرفتاری پر لائرز فورم سمیت مختلف تنظیموں کااحتجاج

 لاہور( پ ر ) کشمیری حریت رہنما اور دختران ملت مقبوضہ کشمیر کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی کیخلاف 23 مارچ کو سرینگر میں پاکستان کا قومی دن منانے اور پاکستانی پرچم لہرانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کئے جانے کے خلاف جمعرات کو لاہور پریس کلب کے باہرزبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔الامہ لائرز فورم،انجمن شہریان لاہور ،چوہدری رحمت علی سوسائٹی، تحریک جوانان پاکستان اور ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام ہونے والے اس مظاہرہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی گئی۔اس موقع پر بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیا گیا۔مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مختلف رہنماؤں الامۃ لائرز فورم کے صدر جمیل احمد فیضی ایڈووکیٹ، نعمان یحییٰ ایڈووکیٹ،علی عمران شاہین،محمد شفیق قادری،علامہ ممتاز اعوان،احسان الہی،ڈاکٹر شاہد نصیر و دیگر نے کہا کہ کشمیری قوم ریاست جموں کشمیر کو پاکستان کا حصہ سمجھتی ہے اور کسی صورت بھارت کے ساتھ رہنے کیلئے تیار نہیں ہے۔اس لئے اہل کشمیر کو اپنے جذبات کے اظہار کا پورا حق حاصل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1