بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، ثمینہ خالد

بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، ثمینہ خالد

 لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی بلدیاتی الیکشن غیر جماعتی بنیادوں کی بجائے جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئے پیپلز پارٹی جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کروانے پر یقین رکھتی ہے بلدیاتی الیکشن جمہوریت کا ایک اہم جز ہیں اس لئے اس کا جماعتی بنیادوں پر ہونا جمہوریت کے لئے نہائت ضروری ہے۔ ثمینہ خالد گھرکی نے پیپلز پارٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں بھی حصہ لیں گے اور کوئی بھی انتخابی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے جو لوگ اس خوش فہمی میں ہیں کہ بلدیاتی الیکشن میں وہ پیپلز پارٹی کو شکست دیدیں گے تو وہ لوگ اس خوش فہمی سے باہر نکل آئیں پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور مقابلہ کرے گی اور کامیابی بھی حاصل کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...