ادیب جاودانی کی پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات

ادیب جاودانی کی پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے ڈائریکٹر جنرل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے ڈائریکٹر جنرل برجیس قادر علی خان سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ آپ کے عملہ نے پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کو لاکھوں روپے کے نوٹس بھیج کر پرائیویٹ سیکٹر میں پریشانی کی لہر دوڑا دی ہے۔ ادیب جاودانی نے مزید کہا کہ آپ کے محکمہ نے بے شمار پرائیویٹ سکولوں کو ایک مرتبہ بھی رجسٹریشن کے لئے لیٹر نہیں لکھا اور انہیںیکمشت لاکھوں روپے کے نوٹس بھجوا دیئے ہیں۔