منہاج ویلفیئر کے تحت 23شادیوں کی اجتماعی تقریب ماڈل ٹاؤن میں ہو گی

منہاج ویلفیئر کے تحت 23شادیوں کی اجتماعی تقریب ماڈل ٹاؤن میں ہو گی

 لاہور( نمائندہ خصوصی) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 23شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب 29مارچ کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گی چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری،سابق وفاقی وزیربیگم عابدہ حسین،پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق ،مجلس وحدت المسلمین ،سنی اتحاد کونسل کے رہنماء اور دیگر اہم سیاسی ،سماجی،مذہبی شخصیات شرکت کریں گی،انتظامات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں ڈاکٹر طاہر القادری کی خصوصی ہدایت پر ہونے والی شادیوں کی اجتماعی تقاریب میں اب تک2000سے زائد غریب اور بے سہارا بچیاں پیا گھر سدھار چکی ہیں ان خیالات کا اظہار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ غریب کی بیٹیاں ہاتھوں میں مہندی لگانے کے انتظار میں بوڑھی ہو جاتی ہیں۔اس اہم سماجی مسئلے کے حل کیلئے MWFمرکزی سطح پر سال میں ایک اور ڈویثرن،ضلعی سطح پر پورا سال شادیوں کی اجتماعی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔    دلہن کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان دیا جاتا ہے اور فی بارات 60 مہمانوں کیلئے کھانے کا پروقار انتظام بھی کیا جاتا ہے ۔اس طرح 2000 مہمانوں کا کھانا بنایا جاتا ہے۔اجتماعی تقریب میں 3 غیر مسلم جوڑوں کی بھی شادی کروائی جائے گی۔مسلم جوڑوں کو علیحدہ علیحدہ نکاح پڑھانے کیلئے علمائے کرام اور غیر مسلموں کیلئے انکے مذہبی رہنما موجود ہوتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...