ورچوئل یونیورسٹی میں ریسرچ سنٹر برائے ایجوکیشن ٹیکنالوجی کاآغاز کر دیا

ورچوئل یونیورسٹی میں ریسرچ سنٹر برائے ایجوکیشن ٹیکنالوجی کاآغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے فروغِ تعلیم کے لیے ریسرچ اورٹیکنالوجی سے عملی استفادہ حاصل کرنے کے لیے سنٹر برائے ایجوکیشن ٹیکنالوجی کاآغاز کر دیا۔   ۔اِس حوالے سے لارنس روڈ آفس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک نے کہا کہ اِس سنٹر کے قیام سے کوالٹی ایجوکیشن ،جدید ٹیکنالوجیکے فروغ اور ریسرچ سے طالبِعلموں اور اساتذہ کی تعلیمی استعداد اور قابلیت میں اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسرہ وقار،صبا خلیل، بابر علی اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔