وزیراعلیٰ روزگار سکیم کے تحت گاڑیاں حاصل کرنے والوں کو مرحلہ وارخصوصی تربیت دی جا رہی ہے،طیب حفیظ چیمہ

وزیراعلیٰ روزگار سکیم کے تحت گاڑیاں حاصل کرنے والوں کو مرحلہ وارخصوصی تربیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( وقائع نگار خصوصی) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی روزگار سکیم کے تحت گاڑیاں حاصل کرنے والوں کو مرحلہ وار ڈرائیونگ بارے پریکٹیکل اورتھیوری کی خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔14خواتین سمیت 510امیدوار تربیت مکمل کرتے ہوئے کامیاب قرارپائے ۔ٹریفک پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ میں منعقد تقریب میں سی ٹی او ،ایس پی ہیڈ کواٹرز اور دیگر افسرا ن شریک تھے ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلی روزگار سکیم میں گاڑیوں کیلئے نامزد ہونے والوں کیلئے ڈرائیونگ بارے 14روزہ خصوصی تربیت لازمی قراردی گئی ہے،اس سلسلے میں 510افراد کو تربیت ڈی ایس پی لائسنسنگ امتیاز الرحمن کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ میں مکمل کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی تربیت کیلئے ماہر مرد وخواتین اساتذہ تعینات ہیں جو 4گاڑیوں پر روزانہ دو گھنٹے ڈرائیونگ بارے پریکٹیکل اور تھیوری سیکھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 510امیدواروں نے اپنا14 روزہ کورس مکمل کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس عوام کی بہتری اور ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔