عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے ضلعی صدورکا مشاورتی اجلاس

عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے ضلعی صدورکا مشاورتی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے ضلعی صدورکا پارٹی کے لاہور آفس میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں بلدیاتی الیکشن کی حکمت عملی پرغورو خوض کیا گیااور دھاندلی اور حکومتی دباؤکی صورت میں پارٹی کی طرف سے بھرپور جوا ب دینے اور موقع پر ثبوت اکٹھے کرنے پر اتفاق رائے ہوا، اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور پارٹی کی مضبوطی اور کارکنوں کومزید متحرک کرنے کے لیے صلاح مشورے کیے گئے پی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان کے دفتر منعقدہ اس اجلاس میں قصورسے ندیم ہارون ، شیخوپورہ سے کنور عمران سعید ، منڈی بہاوالدین سے فیصل مختار، اوکاڑہ سے اظہر محمود چوہدری، جہلم سے ندیم بنٹی ، سیالکوٹ سے شاہ نواز رانجھا ، بہاول نگر سے ملک مظفر خان خانیوال سے ظہور حسین قریشی ، صادق آباد سے سلما ن ظفر ، ننکانہ صاحب سے متعصب علی سندھو، رحیم یار خان سے رانا راحیل احمد ، چنیوٹ سے شوکت علی اور لاہور کے ضلعی صدر عبد العلیم خان نے اجلاس میں شرکت کی اپنے اظہار خیال میں ضلعی صدور نے موجودہ سیاسی صورت حال میں پارٹی کی سرگرمیں پر اطمینان کیااور خاص طورپر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کو پارٹی کی 126روزہ جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا اور آزاد کشمیر میں شاندار جلسے کے انعقاد پر پارٹی چیئر مین عمران خان کو مبارک باد دی اور پارٹی کی مزید بہتری کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں کسانو ں پر تشدد اور پنجاب حکومت کی مذموم کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیا کہ کسانوں سے کئے گئے وعدوں کو فوری طور پر پوراکیاجائے ۔