ڈاکٹر زاہد پرویز کو ستارہ امتیاز ملنے پر نیک تمناؤں کا اظہار

ڈاکٹر زاہد پرویز کو ستارہ امتیاز ملنے پر نیک تمناؤں کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( جنرل رپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ضلع لاہور کا اجلاس زیر صدارت جاوید چوہان منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور کے تمام ہسپتالوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد یوسف بلا نے ڈاکٹر زاہد پرویز‘ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کو حکومت پاکستان کی طرف سے ستارا امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ ڈاکٹر زاہد پرویز پورے پنجاب کے محکمہ صحت کے ہر دل عزیز شخصیت ہیں۔ جاوید چوہان نے کہا کے ڈاکٹر زاہد پرویز کی زیر ہدایت محکمہ صحت نے بہت سے مسائل حل کیے ہیں۔ جن میں خاص طور پر میو ہسپتال‘ جناح ہسپتال اور اب ڈائریکٹر جنرل آفس میں ترقی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اور آئندہ بھی ان کی قیادت میں نا صرف پیرا میڈیکل سٹاف کے مسائل حل ہونگے بلکہ مریضوں کے فری علاج کی سہولیات بھی عام ہونگی۔ اجلاس میں محمد ارشد بٹ‘ امجد خان‘ جاوید بھٹی وسیم چوہدری‘ عمر خاں‘ عمران گجر‘ رانا عرفان‘ شبیر چغتائی‘ رحمت سندھو‘ رانا پرویز‘ اسلم معراج‘ رانا مالک‘ فیاض احمد سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔