اسمبلی سیکرٹریٹ عملہ کے تربیتی کورسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے،ممتاز حسین بابر

اسمبلی سیکرٹریٹ عملہ کے تربیتی کورسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے،ممتاز حسین بابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی) سیکرٹری پنجا ب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابرنے پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں اسمبلی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سٹاف کی ٹریننگ اور تربیتی کورسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ عوامی خدمت کے جذبہ سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ادارے کے وقار کو ہمیشہ ملحوظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط اور ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ رائے ممتاز حسین بابرنے کہا کہ محنتی افسران و اہلکاران لائق تحسین ہیں۔ اس موقع پر کل 27مارچ2015 سے شروع ہونے والے اجلاس کے حوالے سے اسمبلی سیکورٹی اور دیگر امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سیکرٹری اسمبلی نے سیکورٹی سٹاف کو ہدایت کی کہ اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلے پر پابندی کو یقینی بنائیں۔ سرکاری افسران اور میڈیا کو اسمبلی انٹری پاس کی بنیاد پر اسمبلی احاطہ میں آنے کی اجازت دیں۔ اس موقع پرPPRAکے تربیت یافتہ پنجاب اسمبلی کے افسر حسابات عبدالصمد باجوہ نے اکاؤنٹس سے متعلق ایشوزپر بر یفنگ دی اور سوالات کے جوابات دیئے۔