گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ دیوسماج روڈ‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ دیوسماج روڈ‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ دیوسماج روڈ‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ باجالائن‘ لاہور‘نالج ہاؤس سکول سسٹم‘ -241جی ٹی روڈ‘ باغبانپورہ‘ لاہور‘پیراگون انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن سٹڈیز‘ شالیمار ٹاؤن‘ لاہور‘مدرسہ تعلیم القرآن‘ رحمانپورہ‘ اچھرہ‘ لاہور‘مدرسہ بابا شاہ کمال‘ راواں روڈ‘ اچھرہ‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز سکول‘ گوئل‘ کالاخطائی روڈ‘ شاہدرہ‘گورنمنٹ کمیونٹی گرلز سکول‘ نیوچوہان‘ کالاخطائی روڈ‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد292تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4