مفتی عبدالعلیم سیالوی کی تدریسی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب

مفتی عبدالعلیم سیالوی کی تدریسی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب

 لاہور(نمائندہ خصوصی) جامعہ نعیمیہ کے شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی کے 50 سالہ تدریسی خدمات اور مفتی انور القادری کے 25 سالہ تدریسی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گزشتہ روز نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام ایک تقریب کاانعقاد کیاگیاجس میں سابق مرکزی صدر پروفیسر وارث علی شاہین نے نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کی طرف سے جامعہ نعیمیہ کے شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی کو 50 سالہ تعلیمی وتدریسی خدمات پر ایک لاکھ روپے اورمفتی انورالقادری کو25 تدریسی خدمات پر50ہزار روپے کانظرانہ پیش کیااس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسروارث علی شاہین نے کہا کہ تعلیم اورامن کے فروغ کے لئے کام کرنے والے قوم کے حقیقی محسن ہیں۔نعیمین ایسوسی ایشن تعلیم اورامن کے لئے کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ا س روایت کوجاری رکھے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4