حکم عدولی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سندر کو شوکاز نوٹس جاری

حکم عدولی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سندر کو شوکاز نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مسعود احمد نے عدالتی حکم عدولی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سندر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 4اپریل کو عدالت طلب کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ عدالت میں تھانہ سندر کے ایس آئی کی جانب سے عدالت میں جھوٹ بولنے اور غلط حقائق بتانے پر اس کے خلاف سیکشن 192اور176کے تحت کارروائی کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مذکورہ ایس ایچ او طلبی کی نوٹس جاری کئے گئے لیکن وہ پیش نہیں ہورہا تھا ۔عدالت میں درخواست گزار مبشر حسن نے اپنے وکیل مدثر چودھری اور ارشاد گجر کی وساطت سے نجی فیکٹری سے نوکری سے نکالے جانے ،تنخواہ نہ دینے اور زبردستی محبوس رکھنے جانے پر فیکٹری کے ایڈمن مینجر عبدالقادراور سپروائزر عمر اور توصیف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کررکھی ہے ۔گزشتہ روز تھانہ سندر کے اے ایس آئی اشرف نے عدالت میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ اس نے تمام تفتیش کی ہے ایسا کوئی وقوعہ نہیں ہو اہے ۔اس نے مزید کہا کہ سائل مبشر حسین کا ایک بھائی وکیل ہے جو اسی طرح لوگوں کے خلاف درخواستیں دے کر انہیں بلیک میل کرتے ہیں ۔بعدازاں عدالت میں درخواست گزار نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کا کوئی بھائی وکیل نہیں ہے مذکورہ اے ایس آئی نے عدالت سے جھوٹ بولا ہے ،عدالت اس کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے۔