ریلویز سپورٹس بورڈ کی انٹر ڈویژنل اتھلیٹکس چمپئن شپ آج سے شروع

ریلویز سپورٹس بورڈ کی انٹر ڈویژنل اتھلیٹکس چمپئن شپ آج سے شروع

 لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان ریلویز سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام 2روزہ سالانہ انٹر ڈویژنل اتھلیٹکس چمپئن شپ آج شروع ہورہی ہے چیئرپرسن پاکستان ریلویز محترمہ پروین آغا ساڑھے تین بجے ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو میں کھیلوں کے ان سالانہ مقابلوں کا افتتاح کریں گی جن میں ریلوے کی 8ڈویژنوں اور ریلوے پولیس کے 350 کھلاڑی اور آفیشل حصہ لیں گے اختتامی تقریب ہفتہ 28مارچ کی سہ پہر ہوگی۔ ۔  ۔ جس میں مہمانِ خصوصی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق انعامات تقسیم کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4