پی ٹی آئی دھاندلی کی تحقیقات کروا کر نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے،یاسر گیلانی

پی ٹی آئی دھاندلی کی تحقیقات کروا کر نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے،یاسر گیلانی

 لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دھاندلی کی تحقیقات کروا کر نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے تحریک انصاف دھاندلی کرنے والوں کو سزا دلوانے میں کامیاب ہو گئی تو دھاندلی کر کے آنے والے مستقبل میں سوچ سمجھ کر دھاندلی کریں گے عوام کا مینڈیٹ چرانے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب، حافظ شاہد اقبال، چوہدری اختر منا، مرزا نعمان، حافظ شوکت، ماسٹر مقبول گجر، ثاقب چوہدری اور قاسم جنجوعہ کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا دور ختم ہو چکا۔   عوام ان روایتی پارٹیوں کو مسترد کر چکے ہیں تحریک انصاف کے جلسے حکمران کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کو تحریک انصاف ہی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4