تنزیلہ نذر پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کی نائب صدر نامزد
لاہور( پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدرنصیر احمد نے تنزیلہ نذر کو پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کی نائب صدر نامزد کیا ہے۔ تنزیلہ نذر پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین گوجرانوالہ کی سیکرٹری پبلک ریلیشن رہ چکی ہیں۔ تنزیلہ نذر نے پاکستان پیپلزپارٹی کی بحالی جمہوریت کی تحریک میں حصہ لیا اور تحریک میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا۔ تنزیلہ نذر نے اپنی نامزدگی پر بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری، محترمہ نفیسہ شاہ، آصف خان اور لاہور کے صدر نصیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے دن رات کام کریں گی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مظلوموں کی اخلاقی اور قانونی مدد کروں گی۔