فیکٹری ایریا ، محلہ دار نے تشدد کرکے دو بھائیوں کو شدید زخمی کردیا

فیکٹری ایریا ، محلہ دار نے تشدد کرکے دو بھائیوں کو شدید زخمی کردیا

لاہور(کر ائم سیل)فیکٹری ایریا کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر محلہ دار نے تشدد کر کے دو بھائیوں کو شدید زخمی کر دیا ،جن کو فوری طبی امدادکے لیے ہسپتال میں منتقل کیاگیا ۔جہاں ڈاکٹروں نے مر ہم پٹی کے بعد زخمیوں کو جا نے کی اجازت دے دی۔تفصیلا ت کے مطابق فیکٹری ایریاکے علاقہ نین سکھ کے رہائشی اسلم نے محلہ دار خاور کو چند دن قبل سائیکل فروخت کی تھی جس کی کچھ رقم کا خاور نے اسلم کے ساتھ ادھار کیا تھا ۔گزشتہ روز جب اسلم اور اس کا بھائی دلدار رقم لینے کے لیے خا ور کے گھر گئے تو اس نے تشدد کا نشانہ بنا تے ہو ئے دونوں بھائیوں کو زخمی کر دیا جن کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جا یا گیاجہاں ڈاکڑوں نے موہم پٹی کے بعد انہیں فارغ کر دیا۔

مزید : علاقائی