شیخوپورہ، اوباش کی ویرانے میں لے جاکر کمسن بچے سے بداخلاقی

شیخوپورہ، اوباش کی ویرانے میں لے جاکر کمسن بچے سے بداخلاقی

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ فیروز والہ کے علاقہ ونڈالہ دیال شاہ میں ایک اوباش محلہ دار نے محنت کش ظفر اللہ کے کمسن بیٹے کو بہلاپھسلا کر ویرانے میں لے جاکر بداخلاقی کرڈالی، بچے کی چیخ وپکار کی آواز سن کر علاقہ مکینوں نے اوباش نوجوان رمضان عرف جانی کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا علاقہ مکینوں نے کمسن بچے کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا ہے پولیس نے محنت کش ظفراللہ کی تحریری درخواست پر فرار ہونے والے اوباش نوجوان رمضان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے تاہم ابھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے ۔

مزید : علاقائی