معاون خصوصی کی بغیرمیرٹ تعیناتی کیخلاف درخواست، آخری طلبی نوٹس جاری

معاون خصوصی کی بغیرمیرٹ تعیناتی کیخلاف درخواست، آخری طلبی نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سول ایوی ایشن شجاعت عظیم کی میرٹ سے ہٹ کر تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، ایوی ایشن اتھارٹی اور شجاعت عظیم کو جواب داخل کرنے کے لئے آخری مہلت دیتے ہوئے مقدمہ کی مزید سماعت 22اپریل تک ملتوی کردی۔مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن کے روبرو شجاعت عظیم کی بطور معاون خصوسی برائے سول ایوی ایشن تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب داخل کرانے کے لئے مزید مہلت طلب کی، تا ہم درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے موقف اختیار کیاکہ شجاعت عظیم کا ایئرفورس سے مس کنڈکٹ کی بنیاد پر کورٹ مارشل کیا گیا ، چند ماہ قبل جب وزیر اعظم نے شجاعت عظیم کو اپنا مشیر مقرر کیاتو معاملہ سپریم کورٹ میں آنے کے بعد انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تاہم اب وزیر اعظم نے دوبارہ شجاعت عظیم کو اپنا معاون خصوصی تعینات کر دیا ہے جو غیرقانونی ہے ، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شجاعت عظیم کی تعیناتی مفادات کے تحفظ کا بھی ٹکراؤ ہے کیونکہ شجاعت عظیم نے رائل ایئر سروسز کے نام سے ایک کمپنی بنا رکھی ہے جو ٹکٹنگ اور کارگو سمیت ایوی ایشن سے متعلق ہی کاروبار کر رہی ہے، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت، ایوی ایشن اتھارٹی اور شجاعت عظیم کو بائیس اپریل تک جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔ بغیرمیرٹ

مزید :

صفحہ آخر -