مفت قانونی معاونت کی فراہمی سے متعلق پراجیکٹ کی لانچنگ تقریب

مفت قانونی معاونت کی فراہمی سے متعلق پراجیکٹ کی لانچنگ تقریب

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) سائلین کومفت قانونی معاونت کی فراہمی، پراسیکیوشن کا نظام موثر بنانے اور مقدمات سے متعلق اطلاعات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے یورپین یونین کے اشتراک سے پراجیکٹ کی گزشتہ روز لانچنگ کانفرنس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں عدالت عالیہ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ اورمسز جسٹس عائشہ اے ملک نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف تک رسائی کے اس پراجیکٹ کا مقصدلاہور اور جنوبی پنجاب کے تین اضلاع ملتان، بہاولپور اور مظفر گڑھ میں غریب اور نادار سائلین کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ سائلین کے لئے مفت قانونی معاونت کا انتظام کرنا، عدالتی اورپراسیکیوشن کے نظام کو موثر بنانا اور مقدمات سے متعلق اطلاعات تک رسائی کو یقینی بنانا اس پروجیکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سید خورشید انور رضوی، لاہور، ملتان، بہاولپور اور مظفر گڑھ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں، سیکرٹری لاء اینڈ پارلیمنٹری افیئرز پنجاب ڈاکٹر ابو الحسن نجمی، سیکرٹری پنجاب پبلک پراسیکیوشن علی مرتضیٰ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل چودھری عبدالسلام سمیت یورپین یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ لانچنگ تقریب

مزید : صفحہ آخر