وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جن کا نظام عدل ٹھیک ہو،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جن کا نظام عدل ٹھیک ہو،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے کہا ہے کہ دنیا میں وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جن کا نظام عدل ٹھیک ہوجبکہ لاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس مسٹر جسٹس منظور احمد ملک کا کہنا ہے کہ سائلین کو جلد اور فوری انصاف کی فراہمی عدلیہ کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے ۔ وہ گزشتہ روز چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمدکے اعزاز میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے دیئے جانے والے الوداعیہ سے خطاب کررہے تھے ۔تقریب میں فاضل جج صاحبان بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمدنے کہا ہے کہ ان کا عدلیہ میں ایک لمبا اور طویل سفر گزرا ہے۔ عدالت عالیہ میں اصلاحات کیلئے ساتھی ججز کی مشاورت سے بہت اہم اقدامات اٹھائے جن کا ثمر سائلین کو فوری انصاف کی صورت میں میسر آئے گا۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ دنیا میں وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جن کا عدالتی نظام درست ہو اوروہ اپنے اداروں کی عزت کرتی ہوں۔بار کی جانب سے جسٹس خواجہ امتیاز احمد کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ نظام عدل

مزید : صفحہ آخر