پاکستان نے آئی ایم ایف کو 51ملین ڈالر کی قسط ادا کر دی

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 51ملین ڈالر کی قسط ادا کر دی

 لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو 51ملین ڈالر کی معمول کی قسط کی ادائیگی کر دی گئی جس کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 16ارب13کروڑ19لاکھ ڈالر ہو گئے ۔سٹیٹ بنک کی جانب سے 20مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے اپنے ذخائر 5ارب6کروڑ46لاکھ ڈالر جبکہ سٹیٹ بنک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر 11ارب6کروڑ73لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔ماہرین کا خیال ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں تارکین وطن سے آنے والی بیرونی ترسیلات کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا امکان ہے ۔ آئی ایم ایف

مزید : صفحہ آخر