نئی دلی، ہندو کے پاس موجود قرآن مجید کا 700 سال قدیم نسخہ چرا لیا گیا

نئی دلی، ہندو کے پاس موجود قرآن مجید کا 700 سال قدیم نسخہ چرا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو کے پاس موجود قرآن مجید کا 700 سال قدیم نسخہ چرا لیا گیا ہے۔ 55 سالہ جے دیو پرساد شرما کا کہنا ہے کہ اس کا ایک جاننے والا ایک نامعلوم شخص کے ساتھ اس کے گھر پر آیا اور نایاب قرآن مجید دیکھنے کا اظہار کیا۔ اسی دوران جب ایک فون کال کی وجہ سے اس کی توجہ دوسری جانب مبذول ہوئی تو اس کے مہمانوں میں سے ایک نے اس پر پستول تان لیا۔ دونوں افراد اسلحہ کے زور پر مقدس کتاب کا نایاب نسخہ لے کر فرار ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ کے بعد جے دیو شدید دل گرفتہ ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہندو ہونے کے باوجود وہ مقدس کتاب کو بہت عزیز رکھتا تھا اور اسے اپنی بیٹی کو بطور تحفہ دینا چاہتا تھا۔ جے دیو کا کہنا ہے کہ قرآن مجید کا یہ نسخہ بہت خاص تھا۔ اس کی خطاطی سونے سے کی گئی تھی اور اس میں قیمتی پتھر نیلم بھی استعمال کیا گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مجرموں کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -