کسانوں کی ٹیوب ویل بلوں سمیت دیگرشکایات دور کرینگے، حمزہ شہباز

کسانوں کی ٹیوب ویل بلوں سمیت دیگرشکایات دور کرینگے، حمزہ شہباز

 لاہور(خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماورکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی سربراہی میں پنجاب حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور کسان نمائندوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد کسانوں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیاہے ۔ مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں حکومتی ٹیم کے نمائندوں سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ ،چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل ،پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ امداد اللہ بوسال ،صوبائی وزیر زراعت یاور زمان اور دیگر نے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی قیادت میں کسان نمائندوں سے مذکرات کئے۔مذکرات کے دورا ن کسان نمائندوں کو یقین دلایا گیا کہ دوران احتجاج بعض کسانوں کے خلاف قائم کئے گئے مقدمات فوری طور پر ختم کردیئے جائیں گے۔رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کسان نمائندوں کویقین دلایا کہ گندم کی خریداری مہم کے حوالے سے امدادی قیمت بڑھانے کے مطالبہ پر حکومت پنجاب کسانوں کیلئے قابل قبول فیصلہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں سے حکومت مقررہ ریٹ کے مطابق گندم خریدے گی اور گندم کے آخری دانے کی خریداری تک یہ مہم جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جنرل سیلز ٹیکس کے حوالے ایف بی آر سے متعلق درپیش مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔انہو ں نے کہاکہ ٹیوب ویلوں کے بجلی بلوں پر اوور چارجنگ کی کسانوں کی شکایات جائز ہیں ۔حکومت اس شکایت کو دور کرنے کیلئے پرعزم ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کسان دوست اور مزدور نوازحکومت ہے۔

مزید : صفحہ اول