آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑہے‘ ایئر چیف مارشل

آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑہے‘ ایئر چیف مارشل

 رسالپور(آن لائن ،اے این این) پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کا خاتمہ مسلح افواج اور قوم کی کامیابی پر ہو گا،آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے،آپریشن میں پاک فضائیہ نے اہم کردار ادا کیا ہے،ملک کو اس وقت کئی اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لئے ہمارے پاس فتح کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاک فضائیہ کی رسالپور اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں 133جی ڈی پائلٹ،78 انجیبنئرنگ اور 13اے اینڈ ایس ڈی کورسز میں گریجویشن مکمل کرنے والوں نے پریڈ میں حصہ لیا ۔ پاسنگ آوٹ میں ایئر چیف مارشل سہیل امان مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ گریجویشن پریڈ میں شریک کیڈیٹس نے ایئر چیف مارشل کو سلامی دی ،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے والے کیڈٹس کواعزازت دیے گئے ۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے چیمپئین اسکوارڈن کو قائد اعظم بینر سے نوازا۔فلائٹ آفیسر کاشف حیات کو چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف ٹرافی دی گئی ۔چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی کا اعزاز پائلٹ آفیسر احسن نوید کے حصے میں آیا۔ پائلٹ آفیسر احسن نوید نے اعزازی شمشیر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔بہترین پرواز پر چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی پائلٹ آفیسر سکندر وسیم کو دی گئی۔ خصوصی بہترین کارکردگی پر فدا محمد خان کو اعزازی شمشیر ملی ، بہترین کارکرگی کا اعزاز پائلٹ آفیسر محمد اسامہ کے حصے میں آیا۔ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کامیاب ہونے والے گریجویٹس کو بیجز لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکبا دی۔انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ، تربیت پانے والے کیڈٹس قوم کی توقعات پر پور ا اتریں ،مجھے یقین ہے کہ آپ کا نظم وضبط آپ کو کامیاب کرے گا ،تعلم ،تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت پاک فضائیہ کا طرہ امتیاز ہیں ۔انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کا خاتمہ پاکستان کی مسلح افواج اور قوم کی کامیابی پر ہو گا۔آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اس آپریشن میں پاک فضائیہ نے اہم کردار ادا کیا ہے اور فضائی حملوں سے دہشتگردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کر دیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف تینوں افواج کا مربوط آپریشن جاری ہے ، دہشتگردوں کو نہیں چھوڑیں گے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جیت کے کوئی اآپشن نہیں ،ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے اآپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے مرکزی کردار ادا کیا ، پاکستانی امن سے محبت کرنے والی قوم ہے ، قوم کی حمایت فوج کے لئے دشمن کو ختم کرنے کا واضح پیغام ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔اس وقت ملک کو کئی اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ۔ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہر محاذ پر فتح حاصل کرنا ہو گی۔ انھوں نے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کی پالیسی پر گامز ن ہے اس اعتماد کو برقرار رکھیں جو قوم آپ پر کرتی ہے ، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارتیں معیار کی بلندی پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دیگر افواج سے مل کر دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ہم مکمل امن کے قیا م تک اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہیں ،پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین اور قابل احترام فورس بنائیں گے ، پاک فضا ئیہ قوم کو کبھی مایوس نہیں کر ے گی ۔جے ایف 17تھنڈر بہت بڑی نعمت ہے جے ایف 17تھنڈر کو ایف 16طیاروں کے ہم پلہ بنائیں گے ، متعدد ممالک ایف 17تھنڈر طیارے خریدنے کے خواہاں ہیں ، جے ایف 17تھنڈر پر وگرام کو مزید تقویت دیں گے ۔

مزید : صفحہ اول