اب آپ کے جوتوں کا رنگ موبائل فون تبدیل کرے گا

اب آپ کے جوتوں کا رنگ موبائل فون تبدیل کرے گا
 اب آپ کے جوتوں کا رنگ موبائل فون تبدیل کرے گا

  


ولنیئس (نیوز ڈیسک) کسی بھی تقریب یا اہم موقع کی تیاری کے لئے لباس کے ساتھ موزوں جوتوں کا انتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے اور اکثر اس انتخاب کی وجہ سے بڑی پریشانی اٹھانا پڑتی ہے لیکن رنگ اور ڈیزائن از خود بدل لینے والے جوتوں نے یہ مسئلہ حل کردیا ہے۔لتھوانیا کی کمپنی iShuu Technologies نے Voltarii Timeless نامی جوتے تیار کئے ہیں جن کی اطراف میں e-ink سکرین لگائی گئی ہے جس پر مختلف رنگ ارور ڈیزائن ظاہر ہوسکتے ہیں۔ اس سکرین کا ڈسپلے ایک موبائل فون ایپ سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور اسے اپنی مرضی کے مطابق لباس کے لحاظ سے جیسے چاہیں تبدل کیا جاسکتا ہے۔ دائروں، پھولوں اور سادہ رنگوں سے مزیئن ڈسپلے ایک ہی جوتے کو درجنوں قسم کے مختلف انداز میں دکھا سکتا ہے۔ الیکٹرونک ڈسپلے کے علاوہ جوتوں کے سامنے اور پچھلے حصے میں دھاتی یا چمڑے کا پھول، بینڈ یا ڈیزائن کے دیگر عناصر کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ان جوتوں کی تیاری میں ربر، چمڑے اور الیکٹرونک اجزاء کا استعمال کیا گیا ہے۔ جوتے کے تلوے میں بیٹری موجود ہے جسے ایک دفعہ چارج کرنے پر یہ تقریباً 6 ماہ تک کام کرسکتی ہے۔ الیکٹرونک جوتوں کو 249 ڈالر (تقریباً 25000 پاکستانی روپے) کی تعارفی قیمت میں پیش کیا گیا ہے اور مستقبل قریب میں ان کے مزید رنگ اور ڈیزائن بھی متعارف کروائے جائیں گے۔

مزید : علاقائی