پاکستان کو کسی ملک کی جنگ میں حصہ نہیں لینا چاہیے :عمر ان خان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن نے کہاہے کہ پاکستان کو کسی دوسرے ملک کی جنگ میں حصہ نہیں لینا چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق عمرا ن خان نے کہاہے کہ پاکستان کو کسی دوسرے ملک کی جنگ میں حصہ لینے کے بجائے پاکستان کو مذاکرات اور قیام امن کیلئے کلیدی کردارکرنا چاہئے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ کیا دوسرے ملکوں کی جنگوں میں کود کر پاکستان نے مشکلیں نہیں اٹھائیں؟،10سال سے پاکستان فرقہ وارنہ مسائل کا سامنا کر رہاہے ۔