یمن میں فضائی کارروائی ، سعودی عرب کی جنگی صلاحیتوں سے متعلق جائزہ رپورٹ سامنے آگئی

یمن میں فضائی کارروائی ، سعودی عرب کی جنگی صلاحیتوں سے متعلق جائزہ رپورٹ ...
یمن میں فضائی کارروائی ، سعودی عرب کی جنگی صلاحیتوں سے متعلق جائزہ رپورٹ سامنے آگئی

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے حکومت کو تختہ الٹنے کی کوشش اوریمنی صدر کی اپیل پر سعودی عرب کی جانب سے یمن میں حوثی شدت پسندوں کےخلاف فوجی آپریشن شروع کیے جانے کے بعدریاض کی دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک نئی بحث چھڑگئی اور عرب میڈیا پر سعودی عرب کی جنگی صلاحیتوں سے متعلق کچھ تفصیلات سامنے آئیں جو درج ذیل ہیں ۔

دفاعی صلاحیت کے اعتبار سے فہرست میں سعودی عرب کا 28ویں نمبر پر ہے جبکہ اسی فہرست میں خود یمن 79نمبر پر ہے ۔ سعودی فضائیہ کے پاس 685 جنگی آلات ہیں جن میں 155 جنگی طیارے، دو پروں والے 236 جنگی جہاز، 18 جنگی ہیلی کاپٹر، نقل وحمل کے لیے 187 طیارے، جنگی تربیت کے لیے 168 جہاز اور182 ہیلی کاپٹر،214 ہوائی اڈے اور جنگی طیاروں کے ’ٹیک آف‘ کے لیے ہنگامی ’رن ویز‘ شامل ہیں۔

سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت میں’ایف 15 ایگل‘ اپنی ایک خاص اہمیت رکھتا ہے اوریہی وجہ ہے کہ اسے سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت میں ’ریڑھ کی ہڈی‘ قرار دیا جاتا ہے۔ سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت کا اندازہ اس کے جنگی بحری بیڑے سے بھی لگایا جاسکتا ہے ’ایف 15 اسٹرائیک ایگل‘ نامی جنگی بحری بیڑا امریکہ اور جاپان کے بعد سعودی عرب کے پاس ہے۔ یہ بحری بیڑا پیشگی اطلاع دینے والے الیکٹرانک آلات، اپاچی ہیلی کاپٹروں اور مریکی ساختہ کیوا اور سیکورسکی ہیلی کاپٹروں سے لیس ہے۔

سعودی بحریہ کے پاس بھی غیرمعمولی صلاحیت کے حامل طیارے اور ہیلی کاپٹر ہیں جن میں سرفہرست فرانسیسی ساختہ ہیلی کاپٹر’یورکوپٹر‘ جدید ترین امریکی جنگی جہاز’ نورتھروپ ایف فائیو‘ اور برطانوی ساختہ ’ٹورناڈو‘ شامل ہیں۔

سعودی عرب کی بحریہ کے پاس سات بڑے اور چار چھوٹے بحری جنگی جہاز ہیں۔ نیوی کے پاس ہنگی حالات سے نمٹنے کے لیے 39 جنگی کشتیاں اور بارودی سرنگیں صاف کرنے کی تین بھاری مشینیں بھی اس کا حصہ ہیں۔

سعودی عرب کی مستقل فوج دو لاکھ 34 ہزار اور ریزرو فوج کی تعداد 25 ہزار ہے۔ سعودی عرب کی بری فوج کے پاس 1210ٹینک، 5472 توپیں، 524 خود کار توپیں ہیں۔ سعودی عرب کے پاس توپوں کی منتقلی کے لیے 432 آٹلری ٹرالر اور 423 میزائل لانچنگ پیڈ ہیں اور وہ اپنے دفاع پر سالانہ 56 ارب 725 ملین ڈالر خرچ کرتا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی