وزیراعظم نے صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ موخر کرنے کیلئے سمری صدر ممنون حسین کو بھجوادی

وزیراعظم نے صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ موخر کرنے کیلئے سمری صدر ممنون حسین ...
وزیراعظم نے صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ موخر کرنے کیلئے سمری صدر ممنون حسین کو بھجوادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے صدر مملکت ممنون حسین کو صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ کیلئے موخر کرنے کیلئے سمری بھجوادی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے وزیراعظم نوازشریف کو صولت مرزا کہ پھانسی موخر کرنے کی تجویز دی جس پروزیراعظم نوازشریف نے صولت مرزا کی پھانسی موخر کرنے کیلئے سمری صدر ممنون حسین کو بھجوادی ہے ۔صدر ممنون حسین کے دستخط کے بعد صولت مرزا کی پھانسی مزید ایک ماہ کیلئے موخرکر دی جائے گی ۔واضح رہے کہ صولت مرزا کو 19اپریل کو پھانسی ہونا تھی لیکن ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد پھانسی 72گھنٹے کیلئے موخرکی گئی اور مدت پوری ہونے کے بعد صولت مرزا کے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جار ی کر دیے گئے تھے جس کے مطابق صولت مرزا کو پھانسی یکم مئی ہو نی ہے ۔وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر صدر ممنون حسین کے دستخط کے بعد پھانسی ایک ماہ کیلئے موخرکر دی جائے گی جس کااطلاق یکم مئی سے ہو گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -