بھارت کو شکست سے دوچار کرنیوالے کینگروکپتان ’سیکس‘ سے سٹمپ آﺅٹ ہوگئے
سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ کے عالمی مقابلو ں میں بھارت کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد کینگروکپتان مائیکل کلارک صحافی کے’شاندار جنسی تعلقات ‘کے جشن سے متعلق سوال پرسٹمپ آﺅٹ ہوگئے جس پر ساتھ بیٹھے مین آف دی میچ سٹیو سمتھ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے ۔
سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے مائیکل کلارک سے سوال کیاکہ بطور کپتان شاندارجنسی تعلقات(The Tremendous sex) کا کتنی بار جشن منایا لیکن جلد ہی صحافی کو اپنی غلطی کا احسا س ہوگیا اور اصلاح کرتے ہوئے کہاکہ اُس کا مطلب شاندار فتح( Tremendous Success)تھا۔
صحافی کے سوال پر مائیکل کلارک نے ساتھ بیٹھے سٹیوسمتھ سے پوچھاکہ آپ مجھے کتناجانتے ہیں جس پر سٹیو سمتھ اپنی ہنسی پر قابو نہ پاسکے اور پھر دیگر صحافی بھی ہنسناشروع ہوگئے جبکہ مائیکل کلارک کاکہناتھاکہ یہ سوال اُن کی اہلیہ کے لیے ہے ۔