نائن زیروپرچھاپے کی مزاحمت نہیں کی،تمام ملزموں کو نائن زیرو کے اطراف سے گرفتار کیا گیا :فاروق ستار

نائن زیروپرچھاپے کی مزاحمت نہیں کی،تمام ملزموں کو نائن زیرو کے اطراف سے ...
نائن زیروپرچھاپے کی مزاحمت نہیں کی،تمام ملزموں کو نائن زیرو کے اطراف سے گرفتار کیا گیا :فاروق ستار

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستا ر نے کہاہے کہ نائن زیرو پر چھاپے کی مزاحمت نہیں کی اور تمام ملزموں کو نائن زیرو کے اطراف سے گرفتار کیا گیا ۔متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف سے کراچی کی صورتحال سے متعلق بات چیت ہو ئی ہے اور وزیراعظم سے پوچھاکہ صولت مرزا کا بیان کہاں اور کیسے ریکارڈ ہوا؟۔فاروق ستار نے کہاہے کہ وہ نائن زیرو پر جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے تاثر کو مستردکرتے ہیں اورجوجرائم پیشہ افرادگردفتارکیے گئے وہ تمام نائن زیروکے اطراف سے گرفتارکیے گئے ہیں نہ کہ نائن زیروسے ۔

انہوں نے کہاوزیراعظم نوازشریف کو بتایا کہ ہمار سیاسی ساکھ کو ناقاب تلافی نقصان پہنچایاگیا اورکراچی آپریشن میں ایم کیوایم کا تعاون کل بھی تھا اورآج بھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے راستے میںکبھی رکاوٹ نہیں ڈالی ،دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے حق میں ہیں ۔

ان کا کہناتھاکہ لائسنس اسلحہ کی تشہیر نے ہماری ساکھ کو سخت نقصان پہنچایاہے ، نائن زیرو پر کبھی بھی کسی جرائم پیشہ افراد کو پناہ نہیں دی ۔سات سالوں میں ایم کیوایم کے 1200کارکنوں کو قتل کیا گیاہے اور ماورائے عدالت قتل کیخلاف احتجاج کرنا ہمارا حق ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں