بہترین بالوں کیلئے کوکا کولا کا انوکھا استعمال ،معروف ماڈل نے ناقابل یقین دعویٰ کر دیا

بہترین بالوں کیلئے کوکا کولا کا انوکھا استعمال ،معروف ماڈل نے ناقابل یقین ...
بہترین بالوں کیلئے کوکا کولا کا انوکھا استعمال ،معروف ماڈل نے ناقابل یقین دعویٰ کر دیا

  


لندن(نیوزڈیسک)اگر سر کے بالوں کو کا کولا سے دھویا جائے تو کیا ہوتاہے؟ اگر یہ سوال آپ کے ذہن میں آئے اور آپ اس خوف سے کہ آپ کے بال خراب ہوجائیں گے، اس خیال کو رد کردیں تو آپ غلط کررہے ہیں کیونکہ حال ہی میں ایک برطانوی سپر ماڈل اور اداکارہ سوکی واٹر ہاﺅس نے ایسا کرکے سب کو حیران کردیا۔ حال ہی میں دئیے گئے امریکی جریدے کو انٹرویو میں واٹر ہاﺅس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بالوں کو کولا کولا سے دھوتی ہے کیونکہ اس سے اس کے بال بہت زیادہ خوبصورت اور شاندار ہوجاتے ہیں۔

انگلی میں پھنسی انگوٹھی نکالنے کا آسان طریقہ

23 سالہ ماڈل کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ بال دوسرے طریقے سے دھوتی ہے تو وہ زیادہ اچھے نہیں لگتے لیکن کوکا کولا سے بال دھونے سے ان میں موٹا پن اور خوبصورتی آنے کے ساتھ وہ سیدھے ہوجاتے ہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ اگر لوگ چاہیں تو شیمپو کرنے سے قبل کوکا کولا سے بالوں کو گیلا کرلیں۔ اس مشروب میں موجود مادے آپ کے بالوں کا رنگ بھی تبدیل کردیں گے اور ساتھ ہی انہیں موٹا بھی کردیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس