وزیراعظم کی کسی بات پر اعتماد نہیں ، اسی لیے آرمی چیف کی پیشکش بھی ٹھکرادی: عمران خان

وزیراعظم کی کسی بات پر اعتماد نہیں ، اسی لیے آرمی چیف کی پیشکش بھی ٹھکرادی: ...
وزیراعظم کی کسی بات پر اعتماد نہیں ، اسی لیے آرمی چیف کی پیشکش بھی ٹھکرادی: عمران خان

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی کسی بات پر اعتبار نہیں ، اِسی وجہ سے آرمی چیف کی مصالحت کی پیشکش بھی ٹھکرادی تھی ۔

شاہ محمود قریشی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے معاملات طے ہوجانے کے بعد پھر پیچھے ہٹ رہی ہے لیکن اب کی بار نواز شریف کا حکومت چلانا دوبھر کردیں گے ، لوگ پوچھتے ہیں کہ راحیل شریف نے جب کہاتھاکہ فوج مصالحت کراسکتی ہے تو بات کیوں نہیں مانی؟ کیا مانتے ، نواز شریف کو بہت عرصے سے جانتاہوں ، 2008ءکے الیکشن میں بھی دھوکہ دیا ، تمام جماعتیں رہ گئیں لیکن ن لیگ الیکشن میں چلی گئی ، اس مرتبہ بھی یقین تھاکہ دھرنا ختم کردیا تو یہ پھر پیچھے ہٹ جائیں گے اور اب وہ ایم اویومیں تبدیلی کی بات کررہے ہیں ، لیکن ہم نے جتنا پیچھے ہٹناتھا، ہٹ چکے ہیں ، دھرناختم کردیا، استعفے سے بھی پیچھے ہٹ گئے جس کا اعتراف خود وزیرخزانہ اسحاق ڈار کرچکے ہیں ،وزیراعظم کی کسی بات پر اعتماد نہیں ، اب اگر معاہدے پر عمل نہ ہواتو سڑکوں پر آجائیں گے اور اب کی بار حکومت چلاناناممکن بنادیں گے ۔

مزید : لاہور