لوگوں کی آنکھیں ان کے بارے میں کیا کہتی ہیں ؟انتہائی مفید معلومات

لوگوں کی آنکھیں ان کے بارے میں کیا کہتی ہیں ؟انتہائی مفید معلومات
لوگوں کی آنکھیں ان کے بارے میں کیا کہتی ہیں ؟انتہائی مفید معلومات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) شاعر اکثر آنکھوں کی خوبصورتی کواپنی شعری کا حصہ بناتے ہیں یعنی آنکھوں میں پیغام کی تلاش کی جاتی ہے۔ اگر ہمارے ارد گرد کوئی تبدیلی ہورہی ہو تو یہ ہماری آنکھوں میں جھلکتی ہے، آئیے آپ کو آنکھوں اور لوگوں کے درمیان تعلق کوبتاتے ہیں۔

سرحد پر تعینات پولیس اہلکار کو اس گاڑی کے بمپر میں کیا چیز چھپی ملی ؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
ادھر ادھر دیکھنا
اگر سامنے دیکھنے کی بجائے آنکھیں ادھر ادھر دیکھیں تو اس کا مطلب ہوسکتا ہے کہ ہم سامنے والی چیز سے نظریں چرا رہے ہیں یا اس چیز کی نشانی ہوسکتی ہے کہ ہم کسی کو نظر انداز کررہے ہیں۔
گھورنا
اگر کسی چیز کو ٹکٹکی باندھ کر دیکھا جائے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ ہم کسی چیز کی طرف متوجہ ہیں اور وہ چیز کوئی دلچسپ شے ہے۔ اس عمل میں بعض اوقات دوسرے افراد بھی شریک ہوجاتے ہیں۔
ٹکٹکی باندھ کر دیکھنا اور دیکھتے ہی رہنا
اگر آپ کسی کو اس طرح دیکھیں تو یہ پیار کی نشانی ہے لیکن اس کے بعد کا عمل بہت اہم ہے۔ اگر آپ کسی کے ہونٹوں کی طرف دیکھیں تو اس کا مطلب آپ بوسہ لینا چاہتے ہیں۔ اس عمل میں مخالف جنس کو اس بات کا احساس پوری طرح سے ہوتا ہے کہ آپ کے دل میں کیا ہے۔
آنکھوں میں باتیں کرنا
بعض اوقات آپ اس حد تک تیز ہوجاتے ہیں کہ اپنے شریک حیات یا ساتھی سے آنکھوں میں باتیں کرلیتے ہیں اور ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھ بھی رہے ہوتے ہیں۔
جھوٹے کو پکڑنا
اگر آپ کسی کے سچ یا جھوٹ کو دیکھنا چاہتے ہیں تو مذکورہ شخص کی آنکھوں میں دیکھیں۔ آپ کو فوراً علم ہوجائے گا کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے یا سچ۔
پتلی پھیل جانا
اگر آپ کو کوئی پسند کرتا ہے تو آپ دیکھیں گے کہ آپ کی موجودگی میں اس کی آنکھ کی پتلی پھیل جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لوگ کوئی اپنی پسند کی چیز دیکھیں تو ان کی آنکھ کی پتلی پھیل جاتی ہے۔

مردے نے قبرستان میں گورکن کی جان لے لی
دیکھنا اور آنکھیں چرانا
اگر کوئی آپ کو دیکھ رہا ہو اور آپ کے دیکھنے پر اپنی آنکھیں چرالے تو اس کا مطلب ہے وہ آپ کو پسند کرتا ہے۔
جھوٹے لوگ زیادہ گھورتے ہیں
جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جھوٹے لوگ زیادہ آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے ہیں اور یہ لوگ زیادہ گھورتے ہیں۔
آنکھوں کا زیادہ جھپکنا
اگر کوئی بری خبر آئے تو اکثر دیکھا گیا ہے کہ آنکھیں زیادہ جھپکنا شروع ہوجاتی ہیں۔
آنکھ بند کرنا
اکثر آنکھوں کو اس وقت بند کیا جاتا ہے جب ہم اپنے ارد گرد خطرہ محسوس کریں۔یہ آنکھ کو بچانے کے لئے بھی کیا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -