عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلانا چاہیے،پی ٹی وی پر حملہ ریاست پر حملہ ہے:وسیم اختر

عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلانا چاہیے،پی ٹی وی پر حملہ ریاست پر حملہ ...
عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلانا چاہیے،پی ٹی وی پر حملہ ریاست پر حملہ ہے:وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلانا چاہیے پی ٹی وی پر حملہ ریاست پر حملہ ہے۔تفصیلات کے مطابق وسیم اختر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی منظر عام پر آنے ولای ٹیپ یہ ظاہر کرتی ہے کہ عمران خان ملک دشمن ہیں ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت بغاوت کا مقدمہ چلانا چاہیے۔ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف کچھ بھی کیہا جائے وہ اس کا الزام الطاف حسین پر ڈال دیتے ہیں انہیں الطاف حسین پر بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ عمران خان دہشتگردوں کے خلاف کچھ نہیں بو لتے جتنا وہ سیاست دانوں کے بارے میں بولتے ہیں اتنا ہی انہیں دہشتگردوں کے خلاف بھی بولنا چاہیے۔

موجودہ حکمرانوں کی نیت ٹھیک نہیں ،میرے دور میں معیشت مستحکم تھی:پرویز مشرف

مزید :

قومی -