اوورسیز پاکستانیوں کا ملک کے معاشی استحکام میں بہت اہم کردار ہے :شہباز شریف

اوورسیز پاکستانیوں کا ملک کے معاشی استحکام میں بہت اہم کردار ہے :شہباز شریف
اوورسیز پاکستانیوں کا ملک کے معاشی استحکام میں بہت اہم کردار ہے :شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کا ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں بہت اہم کر دار ہے۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی پہچان ہیں اور وہ ہر سال پاکستان 15ارب ڈالر بھجواتے ہیں جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کسی بھی ملک کی ترقی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور ہمیں اوورسیز پاکستانیوں پر فخر ہے کہ وہ پاکستان پیسے بھجواتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیشن بنایا ہیے اور یہ کمیشن نمائشی نہیں ہے اس کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

نائن زیرو سے برآمد ہونے والے 20 ہتھیار معمہ بن گئے

مزید :

لاہور -