وہ غذائیں جن سے خواتین کو میلوں دور رہنا چاہیے کیونکہ ۔۔۔

وہ غذائیں جن سے خواتین کو میلوں دور رہنا چاہیے کیونکہ ۔۔۔
وہ غذائیں جن سے خواتین کو میلوں دور رہنا چاہیے کیونکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) خواتین کی جسمانی ساخت اور غذائی ضرورت مردوں سے مختلف ہوتی ہے ۔کچھ کھانے مردوں کے لئے مفید ہوتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ خواتین کے لئے بھی یہی کھانے ضرورہوں۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ خواتین کو کس قسم کے کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔
پراسیسڈ گوشت
ایسا گوشت جو سینڈوئچ یا برگرز میں استعمال کیا جاتا ہے اسے پراسیسڈ گوشت کہا جاتا ہے۔یہ گوشت حاملہ خواتین کے لئے بہت زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے اور حاملہ خواتین کوچاہیے کہ ایسے گوشت سے دور رہیں۔عام خواتین یہ گوش کھاسکتی ہیں لیکن انہیں چاہیے کہ اس کی مقدار کم رکھیں لیکن حاملہ خواتین کو اس سے مکمل طور پر بچنا چاہیے۔
چینی والے کھانے
یاد رکھیں کہ چینی صرف سافٹ ڈرنکس میں ہی نہیں پایاجاتابلکہ یہ دیگر کھانوں میں بھی ہوتا ہے۔ جب آپ چینی والے کھانے کھاتے ہیں تو یہ جسم میں انسولین کی مقدار کوبڑھا دیتے ہیں اور نتیجہ کے طور پر جسم چربی سٹور ہونے لگتی ہے اور موٹاپے میں اضافہ ہوتا ہے۔
کاربوہائیڈریٹس
خواتین کوچاہیے کہ ایسے کھانوں سے پرہیز کریں جن میں کاربوہائیڈریٹس کی زیادہ مقدار ہو،ان کی وجہ سے انسان کا پیٹ تو بھرجاتا ہے لیکن اس کا جسم کو خاص فائدہ نہیں ہوتا۔ایسے کھانے جن میں مصنوعی چینی ہویا سٹارچ کی زیادہ مقدار ،سے مکمل پرہیز ضروری ہے۔
سافٹ ڈرنکس
خواتین کو چاہیے کہ سوڈا سے پرہیز کریں کہ ان کی وجہ سے جسم میں اضافی چینی کی مقدار داخل ہوتی ہے اور موٹاپا آنے لگتا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ سافٹ ڈرنکس پینے کی بجائے پھلوں کا تازہ جوس استعمال کریں کہ ان کی وجہ سے جسم کو وٹامنز کی وافر مقدار ملے گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -