”ہماری شادی کو 15سال ہوئے ہیں اور ہم 10بچے پیدا کر چکے ہیں کیونکہ میں نے اور میری بیوی نے فیصلہ کیا تھا کہ ۔۔۔۔“

”ہماری شادی کو 15سال ہوئے ہیں اور ہم 10بچے پیدا کر چکے ہیں کیونکہ میں نے اور ...
”ہماری شادی کو 15سال ہوئے ہیں اور ہم 10بچے پیدا کر چکے ہیں کیونکہ میں نے اور میری بیوی نے فیصلہ کیا تھا کہ ۔۔۔۔“

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بیٹے کی خواہش میں بچے پیدا کرتے چلے جانے کی مثالیں برصغیر میں عام پائی جاتی ہیں تاہم بھارت میں ایک میاں بیوی نے حیران کن طور پر اپنی بیٹے کے حصول کی خواہش میں 15سالہ شادی میں 10بچے پیدا کر ڈالے ہیں۔انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹکا کے رام کرشنا نامی شخص کا کہنا ہے کہ ”میں نے اور میری بیوی باگھیاما نے فیصلہ کیا تھا کہ جب تک ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش نہیں ہوتی ہم بچے پیدا کرتے جائیں گے۔“

وسیم اکرم کو شک کا فائدہ دیا، انضمام کے خلاف ثبوت نہیں ملے، سلیم ملک اور عطا الرحمان کو ٹھوس شواہد کی بنا پر فکسنگ کا ذمہ دار قرار دیا:جسٹس (ر) ملک عبدالقیوم

رپورٹ کے مطابق رام کرشنا اور باگھیاما کے ہاں اوپر تلے 9بیٹیاں پیدا ہوئیں ، دسویں بار ان کی خواہش پوری ہو گئی اور ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔ دونوں بیٹے کی پیدائش پر انتہائی خوش ہیں۔ دونوں کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش2003ءمیں ہوئی تھی۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جوڑے کے تمام بچوں کے درمیان وقفہ برائے نام ہی ہے۔ گاﺅں کے دیگر افراد کا کہنا تھا کہ ”ہم نے ان میاں بیوی کو بہت سمجھایا کہ اتنے بچے مت پیدا کرو لیکن انہوں نے ہماری بالکل نہیں سنی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس