ایران سے گیس منصوبے پر بات چیت کی بحالی ، پاکستانی و فد اگلے ماہ تہران جائیگا

ایران سے گیس منصوبے پر بات چیت کی بحالی ، پاکستانی و فد اگلے ماہ تہران جائیگا

  

اسلام آباد/تہران(اے این این )ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے پرتعطل کاشکاربات چیت کی بحالی کیلئے پاکستانی وفدآئندہ ماہ تہران کادورہ کرے گا۔ایرانی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کی بحالی کیلئے ایران کادورہ کرنے والے پاکستانی وفد کوگیس کی درآمد کا حجم ،وقت اورطریقہ طے کرنے اوربات چیت کوحتمی شکل دینے کامکمل اختیار دیاگیاہے۔واضح رہے کہ ایران پرامریکی پابندیوں کے باعث پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پربات چیت تعطل کاشکارتھی ۔

مزید :

کامرس -