فروری کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 13.89 فیصد کی کمی

فروری کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 13.89 فیصد کی کمی

  

اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال 2016-17ء میں ماہ فروری کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 13.89 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں فروری 2017ء کے دوران چاول کی برآمدات کاحجم 16.381 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں فروری 2016ء کے دوران چاول کی قومی برآمدات کا حجم 19.024 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح فروری 2016ء کے مقابلہ میں فروری 2017ء کے دوران چاولوں کی برآمدات میں 13 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

مزید :

کامرس -