راولپنڈی چیمبر کے وفد کی سیکرٹری انڈسٹریزپنجاب شیخ علاؤالدین سے ملاقات

راولپنڈی چیمبر کے وفد کی سیکرٹری انڈسٹریزپنجاب شیخ علاؤالدین سے ملاقات

  

راولپنڈی ( کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبرکے صدر راجہ عامر اقبال کی قیادت میں وفد نے سیکرٹری انڈسٹریزپنجاب شیخ علاؤالدین سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں راولپنڈی چیمبرکے زیر اہتمام آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے خاص طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے حوالے سے تاجر برادری کے موقف سے آگاہ کیا صدر راولپنڈی چیمبر راجہ عامر اقبال نے جو سی پیک پر بنائی گئی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں سیکرٹری انڈسٹریز کو بتایا کہ کانفرنس میں تاجربرادری کے نمائندوں نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ سی پیک ایک گیم چینجر ہے اور اس کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت چینی حکومت سے مذاکرات کرے اور وہ صنعت یہاں منتقل کرے جس میں زیادہ سے زیادہ ہنرمند افراد کو کھپایا جاسکے اور مقامی افرادی قوت کا تناسب 80فیصد سے زاہدہو دوسرا خصوصی اقتصادی صنعتی زونز میں چینی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے لگائے جائیں جو مراعات چینی کمپنیوں اور سرمایاکاروں کو دی جائیں وہی پاکستانی کمپنیوں کو بھی دی جائیں جوئنٹ وینچر سے مقامی تاجر ، صنعتکار، اور افرادی قوت جب اس عظیم منصوبے کا بنیادی فریق بن جائے گی تو یہ سو فیصد کامیاب ہو گا اور دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے میں مدد ملے گی سیکرٹری انڈسٹریز شیخ علاؤالدین نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت صنعتکاروں کو مراعات فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے سی پیک کے حوالے سے راولپنڈی چیمبر کی سفارشات اور تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ان کا محکمہ تمام تر اقدامات اٹھائیگا اور تاجر برادری کو اعتماد میں لے گا صدر چیمبر راجہ عامر اقبال نے سیکرٹری انڈسٹریزکو راولپنڈی چیمبر کی جاری سرگرمیوں اور آئندہ کے پروگراموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا وفد میں لاہور چیمبرکے صدر عبدالباسط اورگوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر سیداحمد تاج بھی شامل تھے۔

مزید :

کامرس -