حسن اخلاق اور خوش کلامی سے ہی دوسرے کے دل میں گھر بسا یا جا تاہے ،شین

حسن اخلاق اور خوش کلامی سے ہی دوسرے کے دل میں گھر بسا یا جا تاہے ،شین
 حسن اخلاق اور خوش کلامی سے ہی دوسرے کے دل میں گھر بسا یا جا تاہے ،شین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر ) معروف اداکارہ و ماڈل شین نے کہا ہے کہ مسکراہٹ ، حسن اخلاق اور خوش کلامی سے ہی دوسرے کے دل میں گھر بسا یا جا سکتاہے ،میں بہت خوش قسمت ہوں کہ خدا کی تینوں دونوں خوبیاں مجھ میں رکھی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عزت اورذلت خدا کی اختیار میں ہیں جس کو چاہتا ہے شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے گمنامیوں کے اندھیروں میں دھکیل دیتاہے ۔انہوں نے کہا کہ حسدسے سخت نفرت ہے ۔میں ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ آپ اپنے ساتھیوں کی کامیابیوں سے خوش ہوکر دیکھیںآپ کو خود بخود دلی تسکین ملے گی ۔یہ بات تلخ حقیقت ہے کہ شوبز میں حسد جیسی بیماری وباء کی شکل اختیار کرچکی ہے کوئی کسی کی کامیابی پر خوش نہیں ہوتا ۔شین نے کہاکہ ہر انسان اپنے مقدر کی کامیابیاں سمیٹتا ہے ۔سفارش سے کوئی بھی اداکار نہیں بن سکتا کیونکہ فنکار ہمیشہ پیدائشی ہوتا ہے ۔

مزید :

کلچر -