موسیقی کی خدمات پر میوزک ڈائریکٹر محسن رضا کیلئے ستارہ امتیاز

موسیقی کی خدمات پر میوزک ڈائریکٹر محسن رضا کیلئے ستارہ امتیاز

لاہور ( فلم رپورٹر)صدر مملکت ممنون حسین نے میوزک ڈائریکٹر محسن رضا کو ستارہ امتیاز سے نواز ا ہے۔محسن رضا کو ان کی میوزک کے میدان میں طویل خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔محسن رضا کو اس سے قبل تمغہ امتیازاور پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے سرکاری اعزاز بھی مل چکے ہیں۔محسن رضا نے ’’ نیت شوق بھر نہ جائے کہیں ، میں تیرے سنگ کیسے چلوں سجناں، تیرے پیار میں رسوا ہو کر،غنچہ شوق لگا ہے کھلنے،روشن میری آنکھوں میں وفا کے جو دئیے ‘‘ جیسی مشہور غزلوں کی موسیقی ترتیب دی ہے ۔محسن رضا نے ٹی وی اور ریڈیو کے چار ہزار سے زائد پروگراموں اور عارفانہ کلام کی موسیقی ترتیب دی ہے۔

مزید : کلچر