فلم’’راستہ‘‘کی نمائش ایک بار پھرملتوی

فلم’’راستہ‘‘کی نمائش ایک بار پھرملتوی

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارساحرلودھی کی فلم’’راستہ‘‘کی نمائش ایک بار پھرملتوی کردی گئی ہے۔فلم کی نمائش کے گزشتہ روزتیسری بار تاریخ دی گئی تھی لیکن ایک بار فلم نمائش کے لئے پیش نہیں کی جاسکی ۔ اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی نمائش بعض نامعلوم وجوہات کی بناپر موخرکی گئی ہے اور اب اس فلم کی نمائش آئندہ ہفتے متوقع ہے۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ ساحرلودھی کئی ماہ سے ’’راستہ‘‘کی پرموشن میں مصروف تھے جس کے لئے انہوں نے ملک بھر کے مختلف شہروں کا دورہ کیا جبکہ اسی مقصد کے لئے وہ کئی روزتک اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہورمیں بھی مقیم رہے لیکن اب تیسری بار فلم ریلیز نہ ہونے پر نہ صرف ساحرلودھی بلکہ دیگرفنکاربھی پریشانی کا شکارہیں۔

مزید : کلچر