ٹوئٹر پر شاہ رخ کے مداحوں کی تعداد24ملین سے بھی تجاوز کر گئی

ٹوئٹر پر شاہ رخ کے مداحوں کی تعداد24ملین سے بھی تجاوز کر گئی
 ٹوئٹر پر شاہ رخ کے مداحوں کی تعداد24ملین سے بھی تجاوز کر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کنگ خان نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری سے لوگوں کے تو دل جیتے ہی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر بھی ان کے چاہنے والوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہو تا جارہاہے۔ٹوئٹر پر اب ان کے مداحوں کی تعداد24ملین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔اس موقع پر شاہ رخ خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے اتنے پیار کا میں بے حد شکر گزار ہوں۔واضح رہے امیتابھ بچن ٹوئٹر پر بالی ووڈ شخصیات میں پہلے نمبر پر ہیں جن کے مداحوں کی تعداد اس وقت سوشل میڈیا پر25ملین کے ساتھ سب سے زیادہ ہے۔ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں سلمان خان21 اعشاریہ 9ملین کے ساتھ تیسرے جبکہ عامر خان 20 اعشاریہ 3 کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

مزید :

کلچر -